جون 26, 2026

سمانتھا روتھ پربھو نے پہلی بار ماں بننے کی خوش خبری سنا دی

0
سمانتھا روتھ پربھو نے پہلی بار ماں بننے کی خوش خبری سنا دی

سمانتھا روتھ پربھو نے پہلی بار ماں بننے کی خوش خبری سنا دی

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)بھارتی تیلگو اداکارہ سمانتھا روتھ پربھو نے اپنی فلم ما انٹی بنگارم کی کامیابی کی تقریب کے دوران پہلی بار ماں بننے کی تصدیق کر دی۔ انہوں نے کہا کہ وہ جلد زچگی کی رخصت لیں گی اور مختصر وقفے کے بعد دوبارہ فلمی دنیا میں واپسی کریں گی۔

سمانتھا نے کہا، ’’مجھے ایک اور مختصر وقفہ لینا ہوگا، اب زچگی کی رخصت کا وقت آ گیا ہے، لیکن میں بہت خوش ہوں۔‘‘ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس نئے مرحلے میں اپنی صحت اور آنے والی ذمہ داریوں پر توجہ دینا چاہتی ہیں۔

تقریب میں ان کے شوہر اور فلم ساز راج نیدیمورو، ہدایت کار بی وی نندنی ریڈی اور فلم کی ٹیم کے دیگر ارکان بھی موجود تھے، جنہوں نے اداکارہ کو مبارک باد پیش کی۔ سمانتھا کے اعلان کے ساتھ ہی ان کی حمل سے متعلق گردش کرنے والی قیاس آرائیوں کا بھی خاتمہ ہو گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے