جون 26, 2026

یومِ عاشور حق، صبر اور قربانی کا ابدی پیغام ہے، صدر اور وزیراعظم

0
یومِ عاشور حق، صبر اور قربانی کا ابدی پیغام ہے، صدر اور وزیراعظم

یومِ عاشور حق، صبر اور قربانی کا ابدی پیغام ہے، صدر اور وزیراعظم

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے یومِ عاشور کے موقع پر اپنے پیغامات میں کہا ہے کہ واقعۂ کربلا محض ایک تاریخی سانحہ نہیں بلکہ حق، صبر، استقامت، ایثار اور اصولوں پر ثابت قدم رہنے کا دائمی پیغام ہے۔

صدر نے کہا کہ یومِ عاشور انسان کو حق گوئی اور قربانی کا درس دیتا ہے، جبکہ وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثار ساتھیوں کی عظیم قربانی نے یومِ عاشور کو تاریخِ اسلام میں ہمیشہ کے لیے نمایاں مقام عطا کیا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ نے ثابت کیا کہ حق و صداقت کی خاطر قربانی دینا باطل کے سامنے جھکنے سے افضل ہے اور واقعۂ کربلا احیائے سنتِ نبوی ﷺ اور نیکی کا حکم دینے اور برائی سے روکنے کی عظیم جدوجہد کی روشن مثال ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے