پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج لندن میں مدمقابل آئیں گی
پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج لندن میں مدمقابل آئیں گی
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)پرو ہاکی لیگ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں منگل کو لندن میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔ دونوں روایتی حریفوں کے درمیان ہونے والا یہ مقابلہ شائقین کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے۔
پاکستانی ٹیم کو اس میچ میں اہم کھلاڑیوں کی کمی کا سامنا ہوگا۔ پنالٹی کارنر اسپیشلسٹ سفیان خان اور مرکزی اسٹرائیکر حنان شاہد فٹنس مسائل کے باعث ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔ ان کی غیر موجودگی کو گرین شرٹس کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے، خاص طور پر پنالٹی کارنز اور فارورڈ لائن میں۔
دونوں ٹیموں کے درمیان آخری مقابلہ 14 اکتوبر 2025 کو سلطان آف جوہر کپ میں ہوا تھا، جو تین تین گول سے برابر رہا تھا۔ اس میچ میں حنان شاہد نے ایک جبکہ سفیان خان نے دو گول اسکور کیے تھے۔
ماہرین کے مطابق موجودہ صورتحال میں پاکستانی ٹیم کو جارحانہ حکمت عملی اور دفاعی نظم و ضبط دونوں میں اضافی محنت کرنا ہوگی، کیونکہ اہم کھلاڑیوں کی غیر موجودگی سے ٹیم کی مجموعی کارکردگی متاثر ہو سکتی ہے۔
