لاس اینجلس سے رخصت ہوتے ہوئے ایرانی ٹیم کا جذباتی پیغام، امن اور دوستی کی دعا
لاس اینجلس سے رخصت ہوتے ہوئے ایرانی ٹیم کا جذباتی پیغام، امن اور دوستی کی دعا
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)بیلجیئم کے خلاف برابر مقابلے کے بعد ایرانی فٹبال ٹیم کا لاس اینجلس میں ڈریسنگ روم کے اندر ہاتھ سے لکھا گیا ایک جذباتی پیغام سامنے آ گیا، جس میں میزبان شہر کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا گیا ہے۔
پیغام میں کہا گیا کہ ایرانی ٹیم فخر اور وقار کے ساتھ یہاں سے رخصت ہو رہی ہے۔ ٹیم نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ہزاروں سال قدیم فارس سے لے کر آج کے مہذب ایران تک، ان کے ملک کی روح زندہ، مضبوط اور ثابت قدم ہے۔
ایرانی کھلاڑیوں نے لاس اینجلس کے عوام کی مہمان نوازی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ فخر کے ساتھ یہاں آئے، عزت کے ساتھ مقابلہ کیا اور وقار کے ساتھ واپس جا رہے ہیں۔
پیغام میں ان ایرانی شائقین کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا گیا جنہوں نے دونوں مقابلوں میں ٹیم کی بھرپور حمایت کی۔ ساتھ ہی دنیا کی تمام اقوام کے درمیان امن، احترام اور دوستی کے فروغ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔
واضح رہے کہ گروپ جی میں ایران کے دونوں مقابلے لاس اینجلس میں کھیلے گئے، جبکہ ٹیم مقابلوں کے درمیان اپنے میکسیکو میں قائم بیس کیمپ واپس جاتی رہی۔ امریکی پابندیوں کے باعث ایرانی وفد کے بعض عہدیداروں اور معاون عملے کے ارکان کو امریکا میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔
