جون 20, 2026

اقوامِ متحدہ اجلاس میں اسرائیلی سفیر اور عہدیدار کے درمیان سخت تلخ کلامی

0
اقوامِ متحدہ اجلاس میں اسرائیلی سفیر اور عہدیدار کے درمیان سخت تلخ کلامی

اقوامِ متحدہ اجلاس میں اسرائیلی سفیر اور عہدیدار کے درمیان سخت تلخ کلامی

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)اقوامِ متحدہ میں جنسی تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر ہونے والے اجلاس کے دوران اسرائیلی سفیر ڈینی ڈینن اور اقوامِ متحدہ کی اعلیٰ عہدیدار وینیسا فریزیئر کے درمیان سخت تلخ کلامی دیکھنے میں آئی۔


اجلاس میں اسرائیلی سفیر ڈینی ڈینن نے اقوامِ متحدہ کی خصوصی نمائندہ پرامیلا پیٹن کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے ان پر اسرائیل کے خلاف جانبداری کا الزام عائد کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس ادارے کو اسرائیل کے خلاف استعمال کر رہے ہیں۔

اس موقع پر وینیسا فریزیئر نے مداخلت کرتے ہوئے سفیر سے ذاتی حملوں سے گریز کرنے کا کہا اور مؤقف اختیار کیا کہ پیش کی گئی رپورٹس مصدقہ شواہد پر مبنی ہیں۔

جواب میں اسرائیلی سفیر نے سخت لہجہ اپناتے ہوئے کہا کہ وینیسا فریزیئر کو خاموش رہنا چاہیے کیونکہ وہ اقوامِ متحدہ کی ملازم ہیں جبکہ اسرائیل ایک رکن ریاست ہے۔ اس پر وینیسا فریزیئر نے مؤقف دہراتے ہوئے کہا کہ رپورٹس حقائق اور شواہد کی بنیاد پر تیار کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ حالیہ رپورٹ میں فلسطینی بچوں کے خلاف مبینہ خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے جبکہ اسرائیل کو پہلے ہی اقوامِ متحدہ کی متنازع فہرست میں شامل کیا جا چکا ہے۔ رپورٹ میں اسرائیلی آبادکار گروہوں کو بھی فہرست میں شامل کیے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اس سے قبل پرامیلا پیٹن کی رپورٹ میں اسرائیل کو تنازعات کے دوران مبینہ جنسی تشدد کے الزامات پر بلیک لسٹ کیا گیا تھا، جس پر اسرائیل نے سخت ردعمل دیتے ہوئے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے دفتر سے تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Jaxx Wallet Download

Jaxx Liberty Wallet

Jaxx Wallet

gem visa login

gem visa login australia