جون 19, 2026

سوئٹزرلینڈ میں طے شدہ ایران-امریکا مذاکرات منسوخ، جے ڈی وینس کا دورہ بھی ملتوی

0
سوئٹزرلینڈ میں طے شدہ ایران-امریکا مذاکرات منسوخ، جے ڈی وینس کا دورہ بھی ملتوی

سوئٹزرلینڈ میں طے شدہ ایران-امریکا مذاکرات منسوخ، جے ڈی وینس کا دورہ بھی ملتوی

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)سوئٹزرلینڈ میں ایران اور امریکا کے درمیان آج ہونے والے طے شدہ مذاکرات اچانک منسوخ کر دیے گئے ہیں، جبکہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا دورہ بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ امریکی وفد مذاکرات کے لیے تیار تھا، تاہم انتظامی اور سفارتی معاملات کو حتمی شکل نہ دی جا سکی، جس کے باعث بات چیت مقررہ شیڈول کے مطابق نہ ہو سکی۔ دوسری جانب سوئس حکام نے بھی مذاکرات کی منسوخی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعہ کو ہونے والی ملاقات اب طے شدہ پروگرام کے مطابق نہیں ہوگی۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مذاکراتی عمل ہمیشہ پیچیدہ اور غیر متوقع رہا ہے، جبکہ جے ڈی وینس کا دورہ فی الحال ملتوی کر دیا گیا ہے۔ ادھر ایرانی وفد کی شرکت کے حوالے سے بھی غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق تہران مزید مذاکرات سے قبل امریکا کی جانب سے کیے گئے وعدوں پر عملی پیش رفت دیکھنا چاہتا ہے، جبکہ بعض اطلاعات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور جاری کشیدگی کو بھی تاخیر کی ایک اہم وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

اس پیش رفت کے بعد ایران اور امریکا کے درمیان جاری سفارتی عمل کے مستقبل پر سوالات اٹھنے لگے ہیں، تاہم دونوں ممالک نے اصولی طور پر مذاکراتی عمل جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Jaxx Wallet Download

Jaxx Liberty Wallet

Jaxx Wallet

gem visa login

gem visa login australia