جون 14, 2026

ایران نے ٹرمپ کا امن معاہدے کا دعویٰ مسترد کر دیا، آج دستخط کا کوئی امکان نہیں

0
ایرانی فوج اور پاسدارانِ انقلاب نے امریکی صدر Donald Trump کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ایران کے ساتھ امن معاہدے پر آج دستخط ہو جائیں گے۔

ایرانی فوج اور پاسدارانِ انقلاب نے امریکی صدر Donald Trump کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ایران کے ساتھ امن معاہدے پر آج دستخط ہو جائیں گے۔

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)ایرانی فوج اور پاسدارانِ انقلاب نے امریکی صدر Donald Trump کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ایران کے ساتھ امن معاہدے پر آج دستخط ہو جائیں گے۔

پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایرانی مذاکرات کار پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ کسی حتمی معاہدے پر اتفاق نہیں ہوا، جبکہ امریکی صدر کے حالیہ بیانات زمینی حقائق کے برعکس ہیں۔

ایرانی فوجی ذرائع کے مطابق 14 جون کو معاہدے کی تقریب سے متعلق ٹرمپ کا بیان محض ایک علامتی سیاسی پیغام ہے، جس کا مقصد میڈیا کی توجہ حاصل کرنا اور سیاسی تشہیر کرنا ہے۔

تہران نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اس نوعیت کے قبل از وقت دعوے سنجیدہ سفارتی عمل کو متاثر کر سکتے ہیں اور مذاکراتی ماحول کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

دوسری جانب ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ممکنہ معاہدے کے بعد خطے میں کشیدگی کم ہوگی، حالات معمول پر آئیں گے اور امریکہ مستقبل میں ایران اور پورے مشرقِ وسطیٰ کے ساتھ تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔

تاہم ایران کی تازہ تردید کے بعد دونوں ممالک کے بیانات میں واضح تضاد سامنے آ گیا ہے، جس کے باعث اتوار کے روز کسی بھی قسم کے معاہدے پر دستخط ہونے کے امکانات معدوم دکھائی دیتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Jaxx Wallet Download

Jaxx Liberty Wallet

Jaxx Wallet

gem visa login

gem visa login australia