سوات ایکسپریس وے پر خوفناک تصادم: مسافر وین بس سے ٹکرا گئی، 11 جاں بحق، 7 زخمی
سوات ایکسپریس وے پر خوفناک تصادم: مسافر وین بس سے ٹکرا گئی، 11 جاں بحق، 7 زخمی
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)سوات ایکسپریس وے پر اسماعلیہ کے قریب مسافر وین اور بس کے درمیان خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق بس سڑک کنارے کھڑی تھی کہ پیچھے سے آنے والی تیز رفتار مسافر وین اس سے جا ٹکرائی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ وین ڈرائیور کی مبینہ غفلت اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
حکام کے مطابق حادثے کا شکار بس کراچی سے بونیر جا رہی تھی جبکہ مسافر وین راولپنڈی سے دیر کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
