مئی 24, 2026

جنگی صورتحال کے باوجود حج میں اضافہ، 15 لاکھ سے زائد عازمین سعودی عرب پہنچ گئے

0
جنگی صورتحال کے باوجود حج میں اضافہ، 15 لاکھ سے زائد عازمین سعودی عرب پہنچ گئے

جنگی صورتحال کے باوجود حج میں اضافہ، 15 لاکھ سے زائد عازمین سعودی عرب پہنچ گئے

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)خطے میں کشیدہ صورتحال اور جنگی ماحول کے باوجود اس سال حج کے لیے عازمین کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی حکام نے بتایا ہے کہ بیرونِ ملک سے اس سال سعودی عرب پہنچنے والے عازمین کی تعداد Saudi Arabia میں 15 لاکھ 18 ہزار 153 رہی۔

سعودی حج پاسپورٹ فورس کے کمانڈر صالح المرابا نے بریفنگ میں کہا کہ آئندہ دو دنوں میں عازمین کی تعداد میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران اور امریکا و اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے باعث خطے کی فضائی کمپنیوں کو مشکلات کا سامنا رہا، تاہم حج سیزن کے باعث پروازیں دوبارہ بحال ہونا شروع ہوگئی ہیں۔

گزشتہ سال بیرونِ ملک سے آنے والے 15 لاکھ سے زائد حجاج کے ساتھ سعودی عازمین کو ملا کر کل تعداد تقریباً 16 لاکھ 73 ہزار 320 تک پہنچ گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے