’اینیمل‘ میں خاموش ولن کیسے بنا؟ بوبی دیول نے دلچسپ راز کھول دیا
’اینیمل‘ میں خاموش ولن کیسے بنا؟ بوبی دیول نے دلچسپ راز کھول دیا
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)Bobby Deol نے بلاک بسٹر فلم Animal میں اپنے خطرناک ولن کے کردار سے متعلق دلچسپ انکشافات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہیں یہ کردار ایک تصویر کی بدولت ملا۔
ایک حالیہ انٹرویو میں Bobby Deol نے کہا کہ فلم کے ہدایت کار Sandeep Reddy Vanga نے سیلیبریٹی کرکٹ لیگ کے دوران لی گئی ان کی ایک تصویر دیکھنے کے بعد خود رابطہ کیا۔ ہدایت کار کا کہنا تھا کہ تصویر میں موجود چہرے کے تاثرات بالکل ویسے ہی تھے جیسے وہ فلم کے کردار کے لیے چاہتے تھے۔
اداکار کے مطابق ابتدا میں وہ اس کردار کو لے کر تذبذب کا شکار تھے کیونکہ فلم میں ان کے کردار کے کوئی ڈائیلاگز نہیں تھے۔ انہوں نے بتایا کہ جب انہیں معلوم ہوا کہ کردار گونگا ہوگا تو پہلے حیرانی ہوئی کیونکہ وہ اپنی آواز کو اپنی بڑی طاقت سمجھتے ہیں، تاہم بعد میں انہوں نے یہ چیلنج قبول کر لیا۔
Bobby Deol نے بتایا کہ کردار کی تیاری کے لیے انہوں نے سائن لینگویج سیکھی اور جسمانی تاثرات پر خصوصی محنت کی، جبکہ فلم کی شوٹنگ شروع ہونے سے پہلے تقریباً ڈیڑھ سال انتظار بھی کرنا پڑا۔
اداکار نے مزید بتایا کہ فلم ریلیز ہونے کے بعد ان کے والد Dharmendra نے حیرت سے پوچھا کہ کیا تم واقعی ولن بن گئے ہو؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ جی، لیکن یہ ایک شاندار کردار ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلم کی زبردست کامیابی اور مداحوں کی بھرپور پذیرائی کے بعد Dharmendra اب انہیں پیار سے “لارڈ بوبی” کہہ کر پکارتے ہیں۔
واضح رہے کہ Animal میں Bobby Deol کے مختصر مگر طاقتور کردار نے شائقین کو بے حد متاثر کیا، جبکہ ان کی خاموش اداکاری سوشل میڈیا پر بھی طویل عرصے تک موضوعِ بحث بنی رہی۔
