مئی 21, 2026

ملک بھر میں 60 پروازیں منسوخ، 14 تاخیر کا شکار

0
ملک بھر میں 60 پروازیں منسوخ، 14 تاخیر کا شکار

ملک بھر میں 60 پروازیں منسوخ، 14 تاخیر کا شکار

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)ملک کے مختلف ہوائی اڈوں پر آج فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہوا، جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 60 پروازیں منسوخ جبکہ 14 پروازیں غیر معمولی تاخیر کا شکار ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے جدہ، دوحہ، دبئی، شارجہ، مدینہ منورہ، نجف اور ابوظبی جانے والی 24 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ لاہور سے دمام، دبئی، جدہ اور کویت کی 19 پروازیں جبکہ اسلام آباد سے جدہ، ریاض، تہران اور دبئی کی 6 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

اسی طرح سیالکوٹ کی 2، ملتان کی 3، پشاور کی 4 اور فیصل آباد کی 2 پروازیں بھی متاثر ہوئیں۔

تاخیر کا شکار پروازوں میں جدہ سے کراچی کی پرواز پی کے 862 ساڑھے چار گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی جبکہ کراچی اور لاہور کی دو پروازیں پی کے 302 اور 303 چار گھنٹے تاخیر کا شکار رہیں۔

حکام کے مطابق فلائٹ شیڈول کی بحالی کے لیے کوششیں جاری ہیں، تاہم منسوخی اور تاخیر کی وجوہات فوری طور پر واضح نہیں ہو سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے