پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس ایک لاکھ 67 ہزار کی سطح عبور کر گیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس ایک لاکھ 67 ہزار کی سطح عبور کر گیا
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)Pakistan Stock Exchange میں جمعرات کے روز کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھی گئی، جہاں 100 انڈیکس میں تقریباً 2900 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اضافے کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 67 ہزار 731 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا، جبکہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 64 ہزار 831 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
معاشی ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری، مثبت معاشی اشاریے اور مالیاتی استحکام سے متعلق توقعات کے باعث حصص بازار میں تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔
دوسری جانب تبادلہ مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں بھی کمی کا رجحان برقرار ہے۔ Exchange Companies Association of Pakistan کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 2 پیسے سستا ہو کر 278 روپے 54 پیسے پر آ گیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ ذخائر، ترسیلات زر اور آئی ایم ایف مذاکرات سے متعلق مثبت پیش رفت کے باعث روپے پر دباؤ میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔
