مئی 21, 2026

اون سے حاصل پروٹین ہڈیوں کی دوبارہ نشوونما میں مددگار، سائنس دانوں کی اہم پیش رفت

0
اون سے حاصل پروٹین ہڈیوں کی دوبارہ نشوونما میں مددگار، سائنس دانوں کی اہم پیش رفت

اون سے حاصل پروٹین ہڈیوں کی دوبارہ نشوونما میں مددگار، سائنس دانوں کی اہم پیش رفت

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)King’s College London کے سائنس دانوں نے طب کے میدان میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے دریافت کیا ہے کہ اون سے حاصل کردہ پروٹین “کیراٹن” (Keratin) ہڈیوں کو مضبوط بنانے والے ٹشو کی دوبارہ نشوونما میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے اور مستقبل میں قدرتی بائیومیٹیریل کے متبادل کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

تحقیق کے مطابق سائنس دانوں نے اون سے حاصل شدہ کیراٹن کو جانوروں کے ماڈلز پر آزمایا، جہاں یہ متاثرہ حصوں میں ہڈیوں کی بحالی میں مؤثر ثابت ہوا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مواد جنریٹیو میڈیسن اور دانتوں کے علاج کے شعبے میں روایتی طریقہ علاج کا مضبوط متبادل بن سکتا ہے۔

نئی تحقیق میں یہ بھی سامنے آیا کہ اون سے حاصل کردہ اسٹرکچرل پروٹین زندہ جانوروں میں ہڈیوں کی نشوونما میں مدد دیتا ہے، جبکہ اس سے بننے والے ٹشو موجودہ معیاری علاج کے مقابلے میں قدرتی اور صحت مند ہڈیوں سے زیادہ مماثلت رکھتے ہیں۔

Sherif Elsharkawy نے بتایا کہ یہ پہلی بار ثابت کیا گیا ہے کہ اون سے حاصل کردہ مواد کو زندہ جانوروں میں کامیابی سے ہڈیوں کے علاج کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ان کے مطابق یہ تحقیق ایک اہم سنگِ میل ہے جو کیراٹن کو قابلِ تجدید بائیومیٹیریل کی نئی سطح پر لے جاتی ہے۔

سائنس دانوں نے اس تحقیق کے ماحولیاتی فوائد بھی نمایاں کیے اور بتایا کہ اون ایک قدرتی اور قابلِ تجدید ذریعہ ہے جسے اکثر فارمنگ انڈسٹری میں ضائع کر دیا جاتا ہے، حالانکہ اس سے حاصل ہونے والا کیراٹن بڑے پیمانے پر طبی استعمال کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے