اداکارہ مونی رائے اور سوراج نمبیار کی شادی 4 سال بعد ختم، علیحدگی کی تصدیق
اداکارہ مونی رائے اور سوراج نمبیار کی شادی 4 سال بعد ختم، علیحدگی کی تصدیق
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)Mouni Roy اور دبئی کے معروف بزنس مین Suraj Nambiar نے شادی کے چار سال بعد باہمی رضامندی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔ دونوں نے سوشل میڈیا پر جاری مشترکہ بیان میں اپنے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے پرائیویسی کے احترام کی اپیل کی ہے۔
اپنے بیان میں جوڑے نے کہا کہ وہ اس حساس مرحلے کو باوقار اور نجی انداز میں مکمل کرنا چاہتے ہیں، جبکہ ان کے بارے میں گردش کرنے والی ’’غلط کہانیوں اور من گھڑت بیانیوں‘‘ سے گریز کیا جائے کیونکہ وہ حقیقت پر مبنی نہیں۔
مونی رائے اور سوراج نمبیار نے کہا کہ انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کا سنجیدگی سے جائزہ لینے کے بعد الگ راستے اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم وہ باہمی احترام اور اچھے تعلقات برقرار رکھنے کے خواہاں ہیں۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ دونوں مستقبل میں اپنی دوستی قائم رکھنے کی کوشش کریں گے۔ مونی رائے نے مداحوں اور میڈیا سے جھوٹی خبروں اور قیاس آرائیوں سے اجتناب کی درخواست بھی کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر دونوں کے درمیان اختلافات اور دوریوں کی خبریں گردش کر رہی تھیں۔ دونوں نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر اَن فالو کر دیا تھا، جبکہ مشترکہ تصاویر حذف یا آرکائیو کیے جانے کی اطلاعات نے علیحدگی کی خبروں کو مزید تقویت دی تھی۔ اب جوڑے نے باضابطہ طور پر اپنی راہیں جدا کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔
